"ھمارا ملک"
ایران میں کون رھتا ھے ؟
ایران میں ایرانی قوم رھتی ھے ۔
ایران میں ایرانی قوم رھتی ھے ۔
انگلستان میں کون رھتا ھے ؟
انگلستان میں انگریز قوم رھتی ھے
انگلستان میں انگریز قوم رھتی ھے
فرانس میں کون رھتا ھے ؟
فرانس میں فرانسیسی قوم رھتی ھے
فرانس میں فرانسیسی قوم رھتی ھے
ھندوستان میں کون رھتا ھے ؟
ھندوستان میں ھندوستانی قوم رھتی ھے۔
ھندوستان میں ھندوستانی قوم رھتی ھے۔
یہ کون سا ملک ھے ؟
یہ پاکستان ھے ۔
یہ پاکستان ھے ۔
اس میں پاکستانی قوم رھتی ھو گی ؟
نہیں ۔ ۔ ۔ اس میں پاکستانی قوم نہیں رھتی
نہیں ۔ ۔ ۔ اس میں پاکستانی قوم نہیں رھتی
اِس میں سندھی قوم رھتی ھے ۔
اِس میں پنجابی قوم رھتی ھے ۔
اِس میں بنگالی قوم رھتی ھے ۔
اِس میں یہ قوم رھتی ھے
اِس میں وہ قوم رھتی ھے ۔
اِس میں پنجابی قوم رھتی ھے ۔
اِس میں بنگالی قوم رھتی ھے ۔
اِس میں یہ قوم رھتی ھے
اِس میں وہ قوم رھتی ھے ۔
لیکن ۔ ۔ ۔ ۔
پنجابی تو ھندوستان میں بھی رھتے ھیں۔
سندھی تو ھندوستان میں بھی رھتے ھیں۔
بنگالی تو ھندوستان میں بھی رھتے ھیں۔
سندھی تو ھندوستان میں بھی رھتے ھیں۔
بنگالی تو ھندوستان میں بھی رھتے ھیں۔
پھر یہ الگ ملک کیوں بنایا تھا ؟
”غلطی ھوئی , معاف کردیجیے , آئندہ نہیں بنائیں گے“ ۔
”ابنِ انشاء“
”اُردو کی آخری کتاب“ سے اقتباس
( یہ تحریر صدر ایوب کے دورِ حکومت میں اُٹھنے والے لسانی تنازعے کی مزمت میں لکھی گئی. بعد میں اِس تنازعے کے نتیجے میں ھی سقوطِ ڈھاکہ کا سانحہ رُونما ھُوا ۔)
0 comments:
Post a Comment